دنیا کے 24 ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے گروپ جی -24 نے عالمی بینک میں ترقی پذیر ممالک کو ووٹنگ کے حق میں اضافے کی مانگ کی ہے تاکہ وہ اپنے حقیقی مقاصد کو حاصل کر سکیں۔
جی -24 ممالک کے بین حکومتی گروپ کی ’بین الاقوامی
مانیٹری اور ترقیاتی امور‘پر ہوئی میٹنگ کے بعد جمعرات کو جاری مشترکہ بیان میں یہ بات کہی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے ’’ہم عالمی بینک میں اصلاحات کے عمل کی مانگ کرتے ہیں جو استنبول اصولوں کے مطابق اس کے حقیقی مقاصد کو عکاسی کرتا ہو۔